لاہور: رقم کے لین دین پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

July 24, 2021

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں رقم کے لین دین کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سعید کا پراپرٹی ڈیلر سے رقم کے لین دین کا تنازع تھا جس پر اس نے فائرنگ کے چار افراد کو زخمی کردیا گیا اور فرار ہوگیا۔

زخمیوں میں 40 سالہ فریاد، 28 سالہ علی رضا، 27 سالہ عثمان اور 22 سالہ سلمان شامل ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش کردی گئی۔