وزیراعظم نے نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگایا

July 25, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگایا۔ وزیراعظم نے ہفتہ کو نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگانے کی تصاویر ٹویٹ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پائن کا پودا لگانا ہماری مون سون شجر کاری مہم کا حصہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کو سر سبز بنانے میں حصہ لے۔