جامعہ زکریا، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سالانہ امتحان کیلئے رجسٹریشن شیڈول جاری

July 25, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سالانہ امتحان 2022ءکےلئے رجسٹریشن شیڈول جاری کردیا ، جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 5اگست تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 30اگست تک اور تین گنافیس کے ساتھ 30ستمبر تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں، شرح فیس سنگل تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔