کوہلو میں9 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی

July 25, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ہفتے کو موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم شام اور رات میں خضدار،لسبیلہ، آواران اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی گذشتہ روزکوہلو 9، ژوب 4 اور خضدار میں1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ،بارکھان 33،دالبندین 42،گوادر35 ،قلات32، خضدار36، لسبیلہ39، نوکنڈی 43 ، سبی46 ،تربت42، ژوب35اور زیارت میں 25ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔