امریکا: ٹریفک خلاف ورزی پر جرمانہ فیس کے بدلے خوراک عطیہ کرنے کی سہولت
امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر چکاشا میں بلدیہ اور پبلک لائبریری نے ایک منفرد اور انسان دوست پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہری ٹریفک خلاف ورزیوں اور لائبریری کے زائد المیعاد کتابوں کے جرمانے ختم یا کم کرانے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء عطیہ کر سکیں گے۔