• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات کوہلی نے 37 کروڑ 86 لاکھ میں زمین خرید لی

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور انکے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور بڑی جائیداد کی خریداری ممبئی کے قریب علی باغ میں کی ہے، جس کی مالیت 37 کروڑ 86 لاکھ روپے  ہے۔ 

زمین کی یہ خریداری ان کے لندن منتقل ہونے کے چند ماہ بعد کی گئی ہے۔ 

یہ قطعہ اراضی  5.19 ایکڑ ہے اور اس کی خریداری کی مد میں 2 کروڑ 27 لاکھ روپے بطور اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق جو رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی فرم سی آر ای میٹرکس نے حاصل کی ہیں، یہ لین دین 13 جنوری 2026 کو رجسٹرڈ ہوئی۔

جوڑے کی اس تازہ ترین خریداری نے علی باغ کی بطورِ خاص مشہور شخصیات کے لیے پسندیدہ رئیل اسٹیٹ مقام کے طور پر ساکھ کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ 

بالی ووڈ کے کئی معروف نام، جن میں کارتک آریان، امیتابھ بچن اور سہانا خان شامل ہیں، اس علاقے میں جائیدادیں یا قطعۂ اراضی رکھنے کےلیے جانے جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید