ٹنڈوجام میں خاتون کو زندہ جلاکر قتل کردیا گیا

July 25, 2021

ٹنڈوم جام میں گھریلو تشدد کے دوران ایک خاتون کو زندہ جلاکر قتل کردیا گیا۔

آگ لگانے کے دوران17 ماہ کی بیٹی بھی جھلس کر زخمی ہوگئی۔

35سالہ شخص نے سوئی ہوئی بیوی امبرین شیخ پر پٹرول ڈال کر جلایا۔

70 فیصد جھلسنے کے باعث سول اسپتال نے کراچی ریفر کردیا، جہاں راستے میں خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ بچی کو کراچی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

امبرین شیخ ملزم کی دوسری بیوی تھی، اس سے قبل پہلی بیوی بھی خلع لے چکی ہے۔