ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیس، صدر مملکت نے ایف بی آر کی اپیل خارج کردی

July 25, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اپیل خارج کردی ہے۔

صدر مملکت نے کیس میں وفاقی ٹیکس محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ٹیکس دہندگان آخری تاریخ کو ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث ڈیکلریشن جمع نہیں کراسکے تھے۔

اس فیصلے کے بعد 12 ہزار ٹیکس دہندگان کو ڈیکلریشن جمع کرانے کا موقع ملے گا۔