ایوانوں میں متوسط طبقے کی نمائندگی ممکن بنانا ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی

July 26, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنا ن اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس سیاسی جماعتوں اور کارکنان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ دن انفرادی اور اجتماعی سطح پر احتساب سے عبارت ہونا چاہیے اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ تنظیم اور عوام کے درمیا ن رابطے کو مضبوط کرنے کیلے اپنی توانیاں صرف کریں، 25 برس قبل اس نظریے اور سیاسی سوچ کو پورے پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام کے سامنے رکھا اور انھیں دعوت دی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے قیادت کو اپنے اندر سے نکالیں اور ایم کیو ایم پاکستان کا پلیٹ فارم آپکی رہنمائی کرے گا،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طریقہ سیاست کو عام کیا جائے اور پاکستان کے ایوانوں میں غریب اور متوسط طبقے کی نمائندگی کو ممکن بنایا جائے، کارکنا ن تحریک کی فکر اور نظریے کوپھیلانے کیلے اپنی صفوں میں اتحاد اورنظم وضبط برقرار ر کھیں اور تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح پر عوام سے منسلک کریں ۔