کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے، سبسٹین کرز

July 26, 2021

ویانا(اکرم باجوہ)وزیراعظم سبسٹین کرز نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں آسٹریا کی موجودہ کورونا صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریا کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں یہ وائرس ہمارے ساتھ کئی سالوں چلےگا۔انہوںنے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا بلکہ یہ زیادہ لمبے عرصے تک ہمارے ساتھ رہے گا۔وائرس قائم رہے گا یہ اب بھی ایک سال میں ہوگا تین سالوں میں ہوگا پانچ سالوں میں اب جلد ہوگا یہ چلتا رہےگا۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے۔ 3 جی قاعدے ہمارے پاس بہت ہی موثر اقدام ہے جو وائرس کے بڑھتے اعداد و شمار کو فوری طور پر پھیلنے سے روکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھری جی کا قاعدہ یقینی طور پر ہماری مدد کرتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آبادی کی آزادی اسی پر منحصر ہے کہ اس پر عمل کیا جائے - پی سی آر ٹیسٹ یا ویکسی نیشن کے عمل کو آپ اپناتے رہیں مجھے لگتا ہے کہ ہم سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں اورہم سب کا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم معمول کی زندگی گزار سکیں اور آخر کار دوبارہ سیاحت ، کھیل اور ریسٹورنٹ سے لطف اٹھایا جاسکے۔