ٹوکیو اولمپکس گیمز کا پہلا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا

July 26, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چین کی21سالہ شوٹریانگ کییان نے ٹوکیو اولمپکس گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل کا اعزاز اپنے نام کیا،یانگ نے اپنے آخری شاٹ کے ساتھ 9.8 اسکور کیا ،اولمپک ریکارڈ 251.8 کے ساتھ ختم کیا۔