زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ، نامزد ملزم کو 10 سال قید

July 26, 2021

راولپنڈی ( آن لائن ) عدالت نے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، نامزد ملزم کو 10 سال قید معہ 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس قتل، ڈکیتی اور زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر رہی ہے اور مقدمات کی موثر پیروی کر رہی ہے جس کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں، گزشتہ روز معزز عدالت کے جج حاکم خان بھکر ASJنے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم شہزاد سعید کو 10 سال قید معہ 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، ملزم شہزاد سعید نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں اپریل 2016 تھانہ روات میں در ج کیا گیا تھا۔