میرپورخاص: بھاری مالیت کی جعلی کرنسی گردش میں ہونے کا انکشاف

July 26, 2021

میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص میں بھاری مالیت کی جعلی پاکستانی مارکیٹ میں گردش ہونے ہکا انکشاف،پولیس نے ایک مشکوک شخص سے جعلی نوٹ برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابقسندھڑی پولیس نے مقامی مویشی منڈی میں پرانامیرپور کے رہائشی ملزم علی محمد مری کے قبضے سے دو پانچ پانچ ہزار روپے مالیت کے جعلی پاکستانی نوٹ بر آمد کرکے تفتیش کے لیئے تھانے منتقل کردیا۔ واضع رہے کہاس سے قبل بھی میرپورخاص کے بعض شہری اور دیہی علاقوں میں بھاری مالیت کی پاکستانی کرنسی گردش میں ہونے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں،جس پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اس حوالہ سے مزید معلوم ہوا ہے کہ پانچ ہزار ایک ہزار اور پانچ سو روپے مالیت کے جعلی نوٹ ڈجیٹل سوفٹویئر کمپیو ٹر سے انتہائی ماہرانہ انداز سے تیار کیئے جاتے ہیں اور جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے منظم گروہ کو کم قیمت میں فروخت کیئے جاتے ہیں۔جعلی نوٹ اس طرح تیار کیئے جاتے ہیں کہ اصل کا گمان ہوتا ہے۔جعلی نوٹ ٹھکانے لگانے کا زیادہ تر ہدف مویشی، منڈیاں،پیٹرول پمپس اور رش والے کاروباری مراکز ہوتے ہیں۔