گھر میں چوری کر تی دو عورتوں کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

July 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ممتاز آباد کے علاقہ میں گھر میں چوری کر تی دو عورتوں کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔اقبال کے مطابق ایک خاتون جو لباس سے بھکارن لگ رہی تھی اسکی بیٹی سے مو بائل فون چھین کر فرار ہو نے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ دوسری خاتون گیٹ پر ہی کھڑی تھی ۔دونوں عورتوں کوبمشکل قابو کیا اور پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے خواتین کو حراست میں لے کر اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔