عید پرصفائی عملےنےبہترین ڈیوٹی سرانجام دی،ندیم قریشی

July 26, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری وایم پی اے ندیم قریشی،سٹی صدر تحریک انصاف ملک عدنان ڈوگر،ایڈؐیشنل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف عبدالمجید گجر نے کہا کہ عیدالضحیٰ پر سالڈ ویسٹ اور کارپوریشن کے عملے کی جانب سے پورے ملتان میں صفائی کا کام بہتر طریقے سے سرانجام دیا گیا عید کے دنوں میں کہیں پر بھی آلائشیں پڑی نظر نہیں آئیں سالڈ ویسٹ اور کارپوریشن کے عملے نے اپنی عید کی چھٹیاں منسوخ کرکے ملتان کو صفائی کو یقینی بنایا ،گلی محلوں،سڑکوں کہیں پر بھی کوڑا کرکٹ اور آلائشیں نظر نہیں آئیں۔