چورڈاکوئوں کی عیدختم نہ ہوئی،متعددوارداتوں کےمقدمات درج

July 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی،زیوارات اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ،پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ قاسم پور کالونی میں منیر حسین اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا کہ چور گھر سے 10 لاکھ روپے نقدی اور پانچ تولہ سونا کی ڈکیتی کرکے فرار ہو گئے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں نا معلوم افراد عمران کے گھر سے 4 تولہ سونا اور اڑھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔دولت گیٹ بازار میں نامعلوم افراد نے سجاد کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔صدر شجاعباد سے شکیل کے گھر سے 4 بکرے چوری ہو گئے ۔تھانہ قطب پور کے علاقہ میں چور ندیم یوسف کے گھر کے تالے توڑ کر 2 تولہ سونا ،نقدی ،لیپ ٹاپ اور لائسنس پسٹل چوری کر کے لے گئے ۔