آسٹریلیا : نیوساوتھ ویلزمیں ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ تیز ہوگیا

July 26, 2021

آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے۔

ریاست بھر میں 145 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ میلبرن اور ایڈیلیڈ میں کورونا لاک ڈاؤن رواں ہفتے ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چین میں کورونا کے جنوری کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ 76 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہر ننجنگ میں کورونا کیسز بڑھنے پر پوری آبادی کی دوسری مرتبہ ٹیسٹنگ شروع کردی گئی۔

ملائیشیا میں یکم اگست کو ختم ہونے والی ہنگامی صورتحال میں مزید توسیع نہ کئےجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث جنوری سے ہنگامی صورتحال نافذ تھی۔