میرا بیٹا پیدائشی آرٹسٹ ہے: عائزہ خان

July 26, 2021

ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو اپنا دیوانہ بنانے والی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ اُن کا بیٹا پیدائشی آرٹسٹ ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا فوٹو کولاج اداکارہ کے بیٹے ریان تیمور کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

فوٹو کولاج میں عائزہ خان کے بیٹے ریان تیمور کو پینٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بیٹا پیدائشی آرٹسٹ ہے۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’یہ لاک ڈاؤن کے دوران سامنے آنے والا ٹیلنٹ ہے۔‘

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 7 سال ہونے والے ہیں، یہ خوبصورت جوڑی 8 اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔

شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا، جن کے نام حورین اور ریان ہیں۔