بھارت: پولیس اہلکار نے جان خطرے میں ڈال کر لڑکی کو خودکشی سے بچالیا

July 26, 2021


بھارت کے شہر فرید آباد میں ایک لڑکی نے میٹرو اسٹیشن پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی، تاہم اس کے اقدامِ خودکشی کو ناکام بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ 24 جولائی کی شام پیش آیا جب ایک لڑکی میٹرو اسٹیشن پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی تھی کہ وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو خبر دی۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کی توجہ ہٹانے کیلئے اسے باتوں میں لگایا کہ اتنی دیر میں کانسٹیبل 'سرفراز' بالکونی کے کونے پر چلتا ہوا خاتون تک پہنچا اور دوسری جانب سے اسے چھلانگ لگانے سے بچالیا۔