یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز: طلبہ کیلئے 4 کروڑ سے زائد کی اسکالر شپس منظور

July 26, 2021


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 524 طلبہ کیلئے 4 کروڑ 31 لاکھ روپے کے احساس اسکالر شپس منظور کرلی گئیں۔

اس حوالے سے جامعہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسکالرشپس یو ایچ ایس سے الحاق 19 کالجز کے نادار طلبہ کو دیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق طلبہ کو ٹیوشن فیس اور ماہانہ اخراجات کے لیے بھی رقم دی جائے گی۔

ترجمان یو ایس ایس کے مطابق 50 فیصد اسکالرشپ لڑکیوں اور 2 فیصد اسپیشل طلبہ کے لیے مختص کردی گئی ہے۔