حکومت صبح 8 تا شام 8 بجے بازاروں کو کھلا رکھنے کی اجازت دے، تاجر رہنما

July 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ کوروناکی نیشنل پالیسی ہونی چاہیے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے نامزد کردہ افراد کو سندھ کی کورونا ٹاسک فورس میں شا مل کیا جانا چاہئے ،خواجہ جمال سیٹھی چیئر مین کراچی تاجراتحاد نے مطالبہ کیا کہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کی بجا ئے حکومت سندھ بازاروں کو صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے اور دو دن کاروبار بند کر نے کے بجائے صرف ایک دن بند رکھا جا ئے۔