• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لالو گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’لالو گروہ‘ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کر لیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پستول، میگزین، ایمونیشن اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان 2 سے 3 موٹر سائیکلیں، 40 سے 50 موبائل فونز اور تقریباً 10 لاکھ روپے چھین چکے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی بلدیہ ٹاؤن میں ہوٹل پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید