• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بلوچ کالونی پل سے اترنے والوں کیلئے فوزیہ وہاب یوٹرن دوبارہ کھول دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں بلوچ کالونی پل سے اترنے والوں کے لیے فوزیہ وہاب یوٹرن دوبارہ کھول دیا گیا۔

بلوچ کالونی پل پر شدید ٹریفک جام کے باعث عارضی طور پر فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یوٹرن کی بندش کی مناسب تشہیر کے بعد دوبارہ بند کیا جائے گا۔

پولیس نے کہا ہے کہ ٹیپو سلطان یوٹرن ایئر پورٹ سے آنے والے ٹریفک کی واپسی کے لیے ہے، بلوچ کالونی سے اترنے والا ٹریفک بھی یہی یوٹرن استعمال کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے صدر آنے والے ٹریفک کو جنکشن سے مشکل ہوتی ہے، یوٹرن کے لیے گاڑیوں کی شارپ ٹرننگ کے باعث ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید