• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تھر پارکر کے علاقے ننگر پارکر اور گرد و نواح میں 2 روز میں 13 مور ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف نے بتایا ہے کہ موروں کی ہلاکتیں بیماری سے نہیں ہیٹ اسٹروک سے ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پانی کی قلت اور شدید گرمی نے پرندوں کی حالت تشویش ناک بنا دی ہے۔

اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیمار موروں کو بچانے کے لیے ملٹی وٹامنز کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید