ترکی، تازہ پھلوں و سبزیوں کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ

July 27, 2021

انقرہ(اے پی پی)ترکی کے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں رواں سال پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے نے تازہ پھلوں اور سبزیوں کے برآمدکنندگان کی ایسوسی ایشن کے نائب صدر سنیح یازگن کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باوجود ملکی پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں تیزی آئی ہے۔