عمرہ کی اجازت دینا ایک بہت بڑی خوشخبری ہے،مولانا سعید احمد عنایت اللہ

July 27, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی بدترین عالمی وباء کے باوجودخادم الحرمین ا لشریفین شاہ سلمان حفظہ اللہ اور ولی عہدمحمد بن سلمان حفظہ اللہ کی طرف سے احتیاطی تدابیر،حفاظتی اقدامات اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ بخیروخوبی حج کرانے کے بعد اب عمرہ کی اجازت کااعلان عالم اسلام کیلئے بہت بڑی خوشخبری اور سعودی عرب حکومت کا انتہائی مستحسن اقدام ہے ۔