ٹوکیو اولمپکس سے کچھ خاص خاص

July 27, 2021

اولمپکس گیمز میں شرکت کی حسرت لئے پولینڈ کے چھ تیراک بغیر کھیلے وطن واپس چلے گئے، پولینڈکے پیراکی حکام نے غلطی سے زیادہ کھلاڑیوں کو ٹوکیو بھیج دیا تھا، ان کےکے صرف 17 تیراکوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ ملک کی تیراکی کے فیڈریشن نے طیارے میں جاپان کے لیے 23 کھلاڑیوں کو روانہ کردیا تھا جس پر پولینڈ نے اپنے چھ تیراکوں کو واپس بلالیا۔

اولمپکس گیمز میں شریک آ سٹریلین دستے کے کھلاڑیوں نے اپنی رہائش گاہ کے باہر پارک میں کر کٹ کھیل کر بچوں کو محظوظ کیا میڈلز جاپانی شہریوں کی جانب سے عطیہ کیے گئے 79 ہزار ٹن موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی مدد سے بنائے گئے ، جسے جاپانی ڈیزائنر کاوانی نے ڈیزائن کیا ہے۔میڈلز تیار کرنے والوں کو ان برقی آلات سے مطلوبہ عرصہ لگا۔