’جیمز بانڈ‘ نے بھی رنگ دے بسنتی کیلئے آڈیشن دیا تھا، ارم پرکاش میہرا

July 27, 2021

مشہورِ زمانہ بھارتی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کے فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کے لیے جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ بھی آڈیشن دیا تھا، تاہم انھیں اسی دوران جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’کیسینو رائل‘ کے لیے بلاوا آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف فلم ساز راکیشن اوم پرکاش مہرا نے اپنی سوانح حیات ’آئینے میں اجنبی‘ میں کیاتھا، اس کتاب کو انھوں نے مشترکہ طور پر ریٹا رامامورتھی گپتا کے ساتھ مل کر تحریر کیا تھا۔

فلم میں ایک نوجوان پولیس افسر جیمز میک کنلے کا کردار اور اس کی پوتی سومیک کنلے کے کردار کے لیے بالترتیب اسٹیون میکنٹوش اور الیس پیٹن کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

تاہم اپنی کتاب میں اوم پرکاش مہرا کا لکھنا تھا کہ جیمز میک کنلے کے کردار کے لیے کوئی اور نہیں بلکہ موجودہ جیمز بانڈ ڈینیئل کریگ نے بھی آڈیشن دیا تھا۔

فلم ساز نے بتایا کہ جب ڈینیئل کریگ سے رابطہ کیا گیا تو اس وقت ان کے پاس ’جیمز بانڈ‘ کے لیے کال آگئی تھی۔

اوم پرکاش مہرا نے یہ بھی کہا کہ اس فلم میں ان کی پہلا انتخاب ڈینیئل کریگ ہی تھے، تاہم انھوں نے نئے جیمز بانڈ بننے کے لیے وقت مانگ لیا تھا، اور اس کے بعد سب کچھ ماضی ہوگیا۔

خیال رہے کہ فلم رنگ دے بسنتی سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، سدھارتھ، اتل کلکرنی، سوہا علی خان، شرمن جوشی، کنال کپور و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

دوسری جانب کریگ ڈینیئل نے بھی سال 2006 میں جیمز بانڈ بننے کا آغاز کیسینو رائل کی ریلیز سے کیا تھا۔