شکیرا نے اپنے بچوں پر خود کا میوزک سننے پر پابندی لگادی

July 27, 2021

دنیا بھر میں مقبول کولمبیئن اسٹار شکیرا نے جہاں اپنے کروڑوں مداحوں کو اپنی مویسقی پر جھومنے پر مجبور کیا، تاہم انھوں نے گھر پر بچوں کو یہ موسیقی سننے سے منع کردیا۔

شکیرا کے بچوں ملان اور ساشا کو گھر پر والدہ کا میوزک سننے کی اجازت نہیں ہے۔

شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ان کی موسیقی گھر میں بجانے کی اجازت نہیں دیتیں اور خود بھی اسے ان کے سامنے سننے سے بچتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے میرے بچے عام حالات میں رہیں۔

شکیرا کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر اسپینش فٹبال جیرارڈ پائک نامور شخصیت ہیں، لیکن پھر بھی ہم چاہتے ہیں کہ بچے عام و سادہ زندگی گزاریں۔