کورونا کی شدت، عوام حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، ضیاء عباس

July 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے بعد عوام حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،مار کیٹوں کو صبح چھ کے بجائے نو سے رات نو بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے،انہوں نے کہا کہ اس وباء کے خلاف ہم احتیاط اور ہدایات پر عمل کر کے ہی خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔