ارشاد عزیر سے والدہ کی وفات پر تعزیت

July 29, 2021

برمنگھم (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد عزیر کی والدہ کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری شاہ نواز، مرزا اختر، سردار خان، قیوم راجہ، شیخ اشفاق، صدر برطانیہ محسن باری، صدر خواتین انجم جرال، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، آصف مغل، زاہد خٹک، ناصر راجہ، عابد کاظمی، عمران بشیر، عرفان طاہر، بشارت چوہدری اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ رب تعالیٰ اپنے پیارے حبیبﷺ کے صدقے مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔