ابوظبی کے ولی عہد آج آسٹریا کے دورہ پر ویانا پہنچیں گے

July 29, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز آج ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ آسٹریا کے موقع پر ان سے ملاقات کریں گے۔ ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کا فوجی اعزاز کے ساتھ پُرتپاک استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پر آسٹریا اور متحدہ عرب امارات کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔