حکومت محرم کی آمد سے قبل درپیش مسائل حل کرے، جعفریہ الائنس

July 29, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، 2اگست کو نشتر پارک میں استقبال محرم کانفرنس منعقد کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ کے بارگاہ حسینی میں اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ جعفریہ الائنس پاکستان نے نشتر پارک میں اپنے مرکزی عزاداری سیل کا افتتاح بھی کر دیا ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔