بندریا کی اپنے بچے کو نہلانے کی ویڈیو وائرل

July 29, 2021

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ بندر کس طرح ندی پر بیٹھی اپنے بچے کو نہلا رہی ہے۔

مادہ بندر اپنے بچے کے منہ پر پانی ڈال رہی ہے جبکہ بچہ پانی سے مسلسل نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

وائرل ویڈیو پر کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا جبکہ متعدد نے اس پر اپنے تبصرے پیش کیے۔