تھائی لینڈ میں بندروں کی گینگ وار

July 29, 2021


تھائی لینڈ کی ایک سڑک پر سیکڑوں بندروں کے دو گروپس نے گینگ وار کی شکل اختیار کر لی جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں بندر قریبی پارک سے نکل کر سڑک پر آ گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور ٹریفک جام ہو گیا۔

ڈر کے مارے لوگ بندروں کے قریب جانے سے اجتناب کرتے رہے اور بندروں کا تماشا دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا۔

بندروں کے درمیان یہ جنگ خوراک کی کمی کی وجہ سے چھڑی تھی، اور یہ واقعہ مقامی بدھ مندر کے قریب پیش آیا جو مقبول سیاحتی مقام ہے، تاہم کرونا وبا کی وجہ سے سیاحت پر پابندی ہے، اسی وجہ سے علاقے میں کوئی سیاح موجود نہیں ہے۔