لاہور میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے: ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر افتخار احمد

July 29, 2021

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹرافتخار احمد نے کہا ہے کہلاہور میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،اسپتال میں داخل کورونا مریضوں میں سے 6 میں وائرس ڈیلٹا پایا گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹرافتخار احمد نے کہا کہ محکمہ صحت نے ڈیلٹا کیسز سامنے آنے پر ڈاکٹرز اور نرسز کے بھی ٹیسٹ کیے ہیں لیکنڈاکٹروں اور نرسوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈاکٹرافتخار احمد نے کہا کہ کورونا کیسز کے ہر روز بتدریج زیادہ کیسز اسپتال میں آرہے ہیں جبکہ ڈیلٹا وائرس پہلے 3 وائرسز سے زیادہ خطرناک ہے لیکن علامات ایک جیسی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وائرس ایک سےدوسرے شخص میں فوری منتقل ہوجاتا ہے اور متاثرہ شخص میں علامات چند گھنٹوں میں ظاہر ہوجاتی ہیں۔