5 پاکستانی فلموں کی بیجنگ میں نمائش کی جائے گی: فواد چوہدری

July 29, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پانچ پاکستانی فلموں کی بیجنگ میں نمائش کی جائے گی۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سفارتی تعلقات کے 70 سالہ جشن میں 5 پاکستانی فلموں کی بیجنگ میں نمائش بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں آپکی فلم دنیا کو دکھانے کے لیے وزارت اطلاعات آپ کے ساتھ شراکت داری کرے گی۔