وفاقی کابینہ کے 44 فیصد ارکان غیر منتخب ہیں، محمد زبیر

July 29, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ارباب غلام رحیم وفاقی کابینہ کے 53 ویں رکن بن گئے ہیں، وفاقی کابینہ کے 44 فیصد ارکان غیرمنتخب ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ارباب غلام رحیم وفاقی کابینہ کے 53 ویں رکن بن گئے ہیں، یہ شاید ہماری تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے 44 فیصد ارکان غیرمنتخب ہیں، یہ بھی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ وفاقی کابینہ کے 17 ارکان مشرف حکومت کا حصہ تھے۔