جعلی کاغذات کے عوض نجی بینک سے قرضہ، مجرم کو 13برس قید و جرمانہ

July 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسپیشل بینکنگ عدالت نے پراپرٹی کے جعلی کاغذات کے عوض نجی بینک سے قرضہ لینے کے مقدمہ میں مجرم سید انیس حسن کو مجموعی طور پر 13برس قید کی سزا سنا دی، عدالت نے دو کروڑ بیالیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔