وزیراعظم کا بلدیاتی اور عام انتخاب سے قبل سندھ کے دوروں کا اعلان

July 30, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ، چوہدری محمد ارشاد ) تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کے بلدیاتی اور عام انتخاب سے قبل سندھ کے دوروں کا اعلان، سابق وزیر اعلیٰ اور ایک منجھے ہوئے سیاست دان پیپلز پارٹی مخالف سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو وزیر اعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی سندھ سمیت ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ چند روز میں صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے اور نئے چہرے کابینہ میں لانے کا عندیہ دیا ہے۔