شجاع آبادکےنجی سکول نےطلبا کی میٹرک امتحان کی رول نمبرسلپس روک لیں

July 30, 2021

سکندرآباد(نامہ نگار) شجاع آبادکے پرائیوٹ سکول انتظامیہ طلبا کوتنگ کرنےلگی، میٹرک کے طلبا کی رول نمبر سلپیں روک لیں ،طلبا کی بڑی تعداد چند روز قبل نجی پریس کلب پہنچی اور صحافیوں کوسکول انتظامیہ کے بارے میں بتایا جس پر صحافیوں نے سکول پہنچ کر سکول پرنسپل کا موقف لینے کی کوشش کی تو سکول انتظامیہ نے بدتمیزی کرتےہوئےصحافیوں کے قیمتی کیمرے توڑدیئے ،تشدد کرنے کی کوشش کی اور موقف دینے سے انکار کردیا،صحافی برادری نے سکول انتظامیہ کے خلاف سیاہ پیٹاں باندھ کر شدید احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری تعلیم سے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔