مشل اوباما کی رول ماڈل کون؟

July 30, 2021

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے اپنی والدہ کو اپنی رول ماڈل قرار دے دیا۔

مشل اوباما نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُن کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو ماں بیٹی کے رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مشل اوباما نے اپنی والدہ سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اس عورت کو سالگرہ مبارک ہو جس نے مجھے اپنے بارے میں سوچنا، میری آواز استعمال کرنا اور اس دنیا کو بہتر طریقے سے دکھانا سکھایا۔‘

مشل اوباما نے لکھا کہ ’آپ کا جو اعتماد مجھ پر بچپن میں تھا، آج بھی ویسا ہی قائم ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری رول ماڈل بننے کے لیے آپ کا بہت زیادہ شکریہ۔‘

مشل اوباما نے مزید لکھا کہ ’ماں! میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘

دوسری جانب مشل اوباما کی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر دُنیا بھر سے اُنہیں محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔