امریکی صدر کا پاکستانی نژاد خضر خان کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

July 31, 2021

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے پاکستانی نژاد خضر خان کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق خضر خان کو امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا کمشنر مقرر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی مسلم خضر خان نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی نامزدگی کی تائید کی تھی۔