ٹی اینڈ ٹی کوآپریٹیو سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

July 31, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ممبران کو پلاٹوں کے قبضہ دینے میں ناکامی پر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے ٹی اینڈ ٹی کوآپریٹیو سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ، رول 48کے تحت ٹی اینڈ ٹی کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی ایف سترہ کی مینیجنگ کمیٹی کو غیرتسلی بخش کارکردگی پر شوکاز نوٹس بھیج دیاگیا ہے ، مینجنگ کمیٹی ، ٹی اینڈ ٹی کی منیجنگ کمیٹی نے بلاوجہ ممبران کے پلاٹ کینسل کئے اور ان پر ایڈیشنل چارجز کے نام پر مالی بوجھ ڈالا،سیکرٹری ٹی اینڈ ٹی اظہر بلوچ سوسائٹی کے معاملات شفاف انداز میں چلانے میں ناکام ہوگئے،پلاٹوں کو کینسل کرنے،قبضہ نہ دینے،اوور چارجز ڈالنے سے ثابت ہوا ہےکہ منیجنگ کمیٹی سوسائٹی کو کوآپریٹو بائی لاز 1925کے تحت چلانے کی اہل نہیں، شواہد کی روشنی میں کوآپریٹو رولز 2018کے تحت سیکرٹری اظہربلوچ واراکین منیجنگ کمیٹی کو شوکاز نوٹس دیا گیاہے۔