چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزم گرفتار ، 2گاڑیاں برآمد

July 31, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ پیر ودہائی پولیس نےگاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے4ملزمان گرفتار کر کے 2گاڑیاں برآمد کر لیا ۔ ایس ایچ او پیرودہائی اویس اکرم نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے4ملزمان محمد ارسلان،ثاقب علی،عبدالجبار اور خالدکو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ کار اور گاڑی برآمد ہوئی۔