مذہبی جذبات مجروح کرنیوالےعناصرکیخلاف قانونی کارروائی ہوگی،سی پی او

July 31, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محرم کے موقع منظم انتظامات کئے جائیں گے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرایا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سی پی او منیر مسعود مارتھ کے ہمراہ علماء کے وفد سےملاقات کے موقع پرکی۔وفد کی قیادت علامہ محمد فاروق خان سعیدی نےکی جبکہ علامہ عبدالحق مجاہد،محمد ایوب مغل، ڈاکٹر صدیق خان قادری اور آصف اخوانی،علامہ احمد حنیف جالندھری،سید غوث عالم،مولانا انوارالحق، زاہد بلال قریشی اور مولانا سلیم بلالی بھی شامل تھے۔ سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے،کسی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عزاداری کے جلوسوں کے اوقات کی پابندی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مکتب فکر کے افراد کے جذبات کو مجروح کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔علماء کے وفد نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو محرالحرام کے موقع مثالی امن کے قیام کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔