بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

July 31, 2021

بلاول بھٹو زرداری سے صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں ہم خیال سیاسی جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ملاقات میں افغان صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر بات چیت ہوئی۔

اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے اسفند یار ولی کی خیریت بھی دریافت کی۔