زید نے شرط رکھی تھی مہندی نہیں لگواؤ گی تو شادی نہیں کروں گا، گوہر خان

August 01, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بگ باس سیزن سیون کی فاتح گوہر خان نے اپنے بوائے فرینڈ زید دربار سے 25 دسمبر کو شادی کی تھی ۔ دونوں کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں ۔حال ہی میں گوہر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سامنے زید نے کیسے شادی کیلئے شرط رکھی تھی اور اسے پورا نہ کرنے پر نکاح رد کرنے تک کی بات کہہ دی تھی۔کافی ٹائم ود گرہا کے دوران گوہر خان نے بتایا کہ زید نے مجھ سے کہا تھا میں تمہارے لئے ، تمہارے کام کا شیڈول سب دیکھ لوں گا لیکن تم شادی میں مہندی نہیں لگواؤگی تو میں شادی نہیں کروں گا۔ دراصل زید چاہتے تھے کہ گوہر خان شادی میں مہندی ضرور لگوائیں۔ کورونا وبا، کام اور والد کے انتقال کی وجہ سے گوہر خان اپنی ہنی مون ٹرپ پر نہیں جاسکی تھیں۔ اب جب اس جوڑے کو موقع ملا، تو وہ ہنی مون منانے ماسکو جاپہنچے، جہاں سے انہوں نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہیں۔جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ہنی مون ٹرپ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ گوہر خان جہاں پیلے رنگ کے ٹاپ اور جینس میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں، وہیں زید دربار بھورے رنگ کے لباس میں زبردست لُک دے رہے ہیں۔تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے، ’ماسکو میں پیار‘۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ شخصیات بھی ان کی تصاویر پر خوب کمنٹ کر رہے ہیں۔تصویروں میں دونوں کی کیمسٹری کافی اچھی نظر آرہی ہے۔ جوڑے کے مداحوں نے انہیں ’غازہ‘ ہیش ٹیگ دیا ہے۔گوہر خان کو آخری بار ویب سیریز ’تانڈو’ میں دیکھا گیا تھا، جو 15 جنوری کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی تھی۔