جیو پر آج دیکھیں، ”شام“ کی افسوسناک کہانی علی عمران کی زبانی، خیال احمد کاسترو ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

August 01, 2021

کراچی (جنگ نیوز) شام کی بد ترین صورتحال اور افسوسناک کہانی ”جیونیوز“کے خصوصی نمائندے علی عمران کی زبانی پروگرام”شام میں دس دِن“ اتوار کی شام ساڑھے 4 بجے ”جیونیوز“ پر دکھائی جائے گی۔ ٭پنجاب کے صوبائی وزیر ثقافت و کالونیز خیال احمد کاسترو کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ شام7بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ شو کے دوران میزبان سہیل ڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خیال احمد کاستر کا کہنا تھا کہ شادی کرنے کا وقت نہیں ملا۔ فیدل کاسترو کی طرح بہادر بننا چاہتا ہوں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ کلچرل ڈے متعارف کرایا۔ بسنت کا تہوار دوبارہ شروع کریں گے۔ ڈراموں اور فلموں کو صنعت کا درجہ دینے جارہے ہیں۔