پلازما طریقہ علاج سے کورونا مرض کی شدت میں کمی ہوئی، ڈاکٹر طاہر شمسی

August 01, 2021


ممتاز ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کورونا کے جن مریضوں میں وائرس کی علامات کچھ دن پہلے ظاہر ہوئی ہوں ان میں پلازما کے ذریعے علاج سے مرض کی شدت میں کمی دیکھی گئی۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے علاوہ ابھی تک کورونا کی کوئی دوا یا علاج سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکی ایف ڈی اے پلازما کے ذریعے طریقہ علاج کی منظوری دیدے۔